بھارتی فوج کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ چین سے شکست کے بعد کی ہے جبکہ کچھ کے مطابق یہ ویڈیو مقبوضہ کشمیر کی ہے
نئی دہلی (18جون2020ء) بھارتی فوج کی روتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں روتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مذاق اڑیا جا رہا ہے کیونکہ کسی بھی ملک کے فوجی اگر جنگ کے ڈر سے رونا شروع کر دیں تو وہ مناسب بات نہیں ہوتی۔ تا ہم ابھی تک اس ویڈیو کے حوالے سے کچھ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو ہے کس وقت کی۔کچھ صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ چین سے شکست کے بعد کی ہے جبکہ کچھ کے مطابق یہ ویڈیو مقبوضہ کشمیر کی ہے۔ کچھ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو مقبوضہ کشمیر سے منسلک کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے۔ تا ہم ویڈیو جب کی بھی ہے، صارفین کی جانب سے اس کا خوب مذاق اڑیا جا رہا ہے۔
Comments
Post a Comment