پاکستان میں سورج کو گرہن لگنے کا عمل شروع

پاکستان میں سورج کو گرہن لگنے کا عمل شرو

پاکستان میں آج صبح 9 بج کر 26 منٹ پر سورج کو گرہن لگے گا، سورج روشنی کے گول دائرے یا چھلے کی مانند نظر آئے گا اور 'رنگ آف فائر' کا یہ منظر  پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔
سورج گرہن دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا جب کہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں تو مکمل سورج گرہن ہو گا۔
زمین اور سورج کے درمیان جب چاند حائل ہو گا تو سورج کو گرہن لگ جائے گا اور  آج یہ عمل شروع ہو گا صبح 9 بج کر 26 بجے اور ایک بجے تک جاری رہے گا۔ 
لاہور میں 11 بج کر 26 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا، چاند سورج کی کرنیں زمین تک آنے سے روکے گا اور یوں دن میں بھی شام کا منظر ہو گا۔
اس ضمن میں چیئرمین اسپیس سائنسز پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سید عامر محمود کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا موسم اور ماحول پر زیادہ اثر نہیں پڑتا، زمین پر بھی اس کے اثرات منفی نہیں ہوتے۔
ماہر امراض چشم ڈاکٹر قمر الاسلام لودھی کہتے ہیں کہ گرہن کے وقت سورج کی جانب دیکھنے سے بینائی ختم ہو سکتی ہے  اس لیے لوگ گھروں میں رہیں اور بچوں کو بھی باہر مت نکلنے دیں۔
دوسری جانب ماہر فلکیات خالد اعجاز مفتی  کا کہنا ہے کہ  سورج گرہن محض اجرام فلکی کی گردش کا حصہ ہے، گرہن کے حوالے سے لوگوں میں پھیلی باتیں محض توہمات ہیں۔

'آگ کے دائرے' کی شکل کے سورج گرہن کی خاص بات کیا ہے؟

روشنی یا آگ کے دائرے کی شکل کا سورج گرہن آج ہوگا جب کہ  اس سورج گرہن کی کیا خاص بات ہے، جانتے ہیں۔
سورج گرہن کے دوران چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے، حالیہ سورج گرہن کے دوران سورج چاند کی پشت سے روشنی کے گول دائرے یا چھلے کی مانند نظر آئے گا۔
پاکستان کے کچھ علاقوں میں جزوی اور کہیں مکمل طور پر روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا جب کہ گوادر، سکھر اور لاڑکانہ میں سورج گرہن کے دوران 'رنگ فائر' کا منظر دیکھا جاسکے گا۔
ڈائریکٹر اسپیس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ کراچی میں سورج گرہن کا آغاز 9 بج کر 26 منٹ پر ہوگا جب کہ  11بج کر 40 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔
اس دروان ماہرین پیشن گوئی کررہے ہیں کہ دن کا اجالا ختم ہوکر شام کا سماں باندھ دے گا جب کہ 21 جون سال کا طویل ترین دن بھی ہوتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے سورج گرہن کے دوران براہ راست سورج کا مشاہدہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سورج گرہن سے منسلک توہمات کی سائنس میں کوئی حقیت نہیں، مگر سورج کو براہ راست دیکھنے سے بینائی جا سکتی ہے جو ناقابل واپسی ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ سورج گرہن کے انسانی صحت، موڈ پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے تاہم اگر سورج گرہن کو دیکھنا ہو تو کچھ لمحوں کے لیے ایسی عینک کا استعمال کریں جو سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھتی ہوں۔

Comments

Popular posts from this blog

Best Kebab Restaurant in Istanbul You Must Visit

Waterslides at Galaxy Erding in Germany (Theme Erding)

Meherposh - EP 04 || English Subtitles || 24th April 2020 - HAR PAL GEO