سوشانت سنگھ کی موت کے بعد عالیہ بھٹ اورکرن جوہرشدید تنقید کی زد میں



داکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی ووڈ کے فنکارسمیت ان کے مداح اداکار کی موت کا یقین نہیں کر پارہے تھے کہ اداکار نے خودکشی جیسا اقدام آخرکیوں اٹھایا۔

تمام ہی فنکاروں کی جانب سے دکھ اور رنج کا اظہار کیا لیکن جیسے ہی پروڈیوسرو ہدایتکارکرن جوہر، اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت سونم کپور کی جانب سے اداکارکی خود کشی پر دکھ کا اظہار کیا گیا تو مداحوں نے ان فنکاروں پر شدید تنقید شروع کرتے ہوئے ان پر اقرباپروری کا ایک بار پھرالزام لگایا۔

مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ ان ہی لوگوں کی وجہ سے اداکارسوشانت سنگھ راجپوت جیسے فنکار اپنی زندگیوں کے چراغ خود ہی بجھا دیتے ہیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارکچھ عرصے سے مالی پریشانی کا بھی شکارتھے اورجب انہوں نے اپنے ملازمین رواں ماہ تنخواہ دی تو کہا تھا کہ وہ مستقبل کا کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں۔ ان کی مالی پریشانی کی تصدیق ان کے مینیجر کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر، عالیہ بھٹ اورسونم کپور سمیت ان تمام فنکاروں کے زیر استعمال سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مداحوں میں ایک دم خاطر خواہ کمی ریکارڈ بھی کی گئی۔

عالیہ بھٹ اورسونم کپور کوان کی ’کافی ود کرن‘ شو کے دوران وائرل ہونے والی ایک وڈیو پربھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتی کہ سوشانت سنگھ راجپوت کون ہیں اوران کی کون سی فلمیں ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Chhichhore (2019) Full Movie Watch Online

Meherposh - Episode 13 || Eng Sub || Digitally Presented By PEL || 26th June 2020 - HAR PAL GEO

Meherposh - EP 06 || English Subtitles || 8th May 2020 - HAR PAL GEO