سشانت سنگھ کی خودکشی کا مقدمہ بالی وڈ کی بڑی شخصیات کے خلاف درج
نیو دہلی (جون2020ء) بھارت دو روز قبل بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ نے ممبئی میں اپنے گھر میں اچانک خودکشی کرلی تھی جس کا ذمہ دار بالی وڈ کی چند مشہور شخصیات کو قرار دیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بالی وڈ کی 8 بڑی شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں سلمان خان، ایکتا کپور، کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سشانت سنگھ کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا لہذا اسے قتل قرار دیا جائے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سشانت سنگھ کی کچھ فلمیں ریلیز نہیں کی گئیں جب کہ انہیں 7 فلموں سے بھی زبردستی باہر کیا گیا اور ایسی صورتحال پیدا کی گئی جس کا دباؤ لے کر انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کو ہی واحد حل جانا۔ دوسری جانب مقبول بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور نے اس حوالے سے انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت پیش کی کہ ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
Comments
Post a Comment