کرونا وائرس، گھر‌ سے باہر نکلنے والے صارف کے لیے گوگل کی شاندار سہولت


نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اپنے موبائل صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی۔

کرونا وائرس کے روک تھام کے لیے ماہرین نے سماجی فاصلے کو سب سے اہم قرار دیا ہے، علاوہ ازیں دیگر احتیاطی تدابیر میں ہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سینیٹائزر کا پابندی سے استعمال ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے  کا مطلب دو لوگوں کے درمیان کم از کم چھ فٹ کا فاصلہ ہونا چاہیے، ایسا نہ ہونے کی صورت میں وہ وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

دنیا کی مختلف ٹیکنالوجی کمپنیز نے اپنے صارفین کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے بہت ساری سروسز متعارف کرائی۔ اب گوگل نے انتہائی دلچسپ سہولت متعارف کردی جس کی بدولت صارفین کو سماجی فاصلہ قائم رکھنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔

گوگل کی جانب سے متعارف کرائے گئے ٹول کو ’سوڈر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نام دو الفاظ یعنی سوشل اور ریڈار کو ملا کر اخذ کیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین جب یہ ٹول اپنے موبائل میں استعمال کریں گے تو انہیں اسکرین پر معلوم ہوسکے گا کہ اطراف میں موجود لوگ کتنے فاصلے پر ہیں۔

یہ ٹول موبائل فون کی اسکرین پرصارف کے گرد 6.5فٹ کا دائرہ دکھائے گا اور صارف دیکھ سکے گا کہ اس دائرے کے اندر کوئی اور شخص تو نہیں آ رہا، علاوہ ازیں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں بھی صارف کو اسکرین پر پیغام موصول ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

Chhichhore (2019) Full Movie Watch Online

Meherposh - Episode 13 || Eng Sub || Digitally Presented By PEL || 26th June 2020 - HAR PAL GEO

CID - सीआईडी - Ep 522 - The Cursed Necklace - Full Episode